حکومت نے وزاتِ صحت ختم کرنیکا فیصلہ کیوں کیا؟

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتِ صحت کو ختم کرنے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے وزارتِ صحت کوگولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز دی ہے، گولڈن ہینڈ شیک فارمولے پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی  وزارتِ صحت ملازمین کو دوسری وزارتوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرات صحت ختم کرنے، ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply