امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے مظاہرے کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے رہائشی ہوٹل میں کیڑے چھوڑ دیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کا نگریس سے خطاب سے قبل نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دریں اثنا احتجاجی مظاہرین نے احتجاج کے طور پر اس ہوٹل میں کیڑے چھوڑے ہیں جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے دورہ امریکا کے دوران قیام پذیر ہیں۔اس حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں واٹر گیٹ ہوٹل کے ا در کیڑوں کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کا نگریس سے خطاب کے دورا ن بھی مظاہرین نے ہوٹل کے باہر اور کیپیٹل ہل کے قریب مظاہرے جاری رکھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں