شادی کے صرف 3منٹ بعد طلاق،حیران کُن وجہ سامنے آگئی

دنیا کی مختصر ترین شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ کویت میں ایک جوڑے کی شادی کو 5 منٹ بھی نہیں گزرے تھے، نکاح کے صرف 3 منٹ گزرنے کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی۔یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ یہ سامنے آئی کہ شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مذاق اُڑایا۔شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی ختم کر کے طلاق کی درخواست کر دی۔ جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف 3 منٹ بعد جوڑے میں علیٰحدگی کے احکامات جاری کر دیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply