• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ کے ذریعے دیں گے، ایران

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ کے ذریعے دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ ہونگے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن کی جانب سے ایکس پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ قتل کا جواب درحقیقت خصوصی آپریشنز ہوں گے ، مجرم کے دل میں ندامت پیدا کرنے کے لیے۔

یہ پیغام واضح طور پر تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے آیا ہے، جو نئے ایرانی صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے تہران تشریف لائے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وعدہ کیا ہے کہ اسرائیل کو “اپنی بزدلانہ کارروائی پر پچھتاوا” کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply