• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک ِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا

تحریک ِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا

لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار 4 شوٹرز نے فائرنگ کی۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ۔

واقعے کے بعد متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply