بادشاہ سلامت مضطرب تھے ۔
شاہی جادوگر پی کے کو حاضر کیا ۔
’’جب سے زنجیر عدل ہٹائی ہے،
عوام کی کوئی خبر نہیں ،
ایسا نہ ہو انہیں روٹی ہی میسر نہ ہو ‘‘۔
جادوگر نے طلسمی آئینے سے پردہ ہٹایا۔
مختلف مناظر تھے ۔
’’رکو ،یہ شخص چھت پر کچھ کھا رہا ہے۔۔۔؟‘‘ جادوگر نے فوکس کیا اورکہا۔
’’ اس کی پلیٹ میں چار بوٹیاں ہیں‘‘۔
بادشاہ نے پوچھا ’’کیا کھا رہے ہو۔؟‘‘
نوجوان نے دکھا کرکہا ۔
’’آلو۔۔۔‘‘
اسی لمحے طلسمی آئینے کی نشریات بند ہو گیں۔
جادوگر نے مسکراتے ہوئے کہا۔
’’ عوام کتنی محبت کرتی ہے آپ کو آئی لو یو بولا ہے ‘‘۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں