• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حماس کی عسکری صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگا سکے، نیتن یاہو کا اعتراف

حماس کی عسکری صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگا سکے، نیتن یاہو کا اعتراف

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے حماس کی عسکری صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے غزہ جنگ کا مقصد حماس کی انتظامی اور عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے، ایسی فتح چاہتے ہیں کہ آئندہ حماس حکومتی انتظام سنبھالنے کے قابل ہو اور نہ اسرائیل کے لیےخطرہ بنے، غزہ جنگ کا مستقبل قریب میں خاتمے کا کوئی امکان نہیں، اسرائیل موجودہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنا چاہتا ہے,اسرائیل خطے میں حماس سمیت ایران کے تمام اتحادیوں سے جنگ لڑرہا ہے،علاقائی جنگ چھڑنےکے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے تاہم ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں.

Advertisements
julia rana solicitors london

نیتن یاہو نے کہا اسرائیل کے پرامن مستقبل اور سلامتی کی خاطر بطور وزیراعظم کام کرتا رہوں گا، غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے گا،مجھ سمیت تمام ذمہ داران کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہوں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply