• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کے پی کے میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،پنجاب میں بھی ایڈوائزری جاری

کے پی کے میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،پنجاب میں بھی ایڈوائزری جاری

: منکی پاکس کا پہلا کیس کے پی کے میں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب بھی حرکت میں آ گئی ، محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر جنید عمران کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام فضائی داخلی و خارجی راستوں پر سکریننگ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ،بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی جائیگی ، تمام مسافروں کے سیکریننگ ٹیسٹ کلیر آنے کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی جائیگی ، سکریننگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کنفرمیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا، منکی پاکس کا مشتبہ افراد کو دو ہفتے کیلئے آئسولیٹ کیا جائے گا ۔

فوکل پرسن جنید عمران نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کی گئیں ہیں ، پنجاب کے تمام ائیرپورٹس کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، اس کیلئے اینٹی وائرل میڈیسن دی جا رہی ہے ۔

خیا ل رہے کہ منکی پاکس کی علامات میں سر درد ، نزلہ زکام ، جسم پر سپاٹس شامل ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply