• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران : پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ ، 35 افراد جاں بحق،15 زخمی

ایران : پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ ، 35 افراد جاں بحق،15 زخمی

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے اور 15 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے قریب بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ بس کے الٹ جانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار 53 مسافروں میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے تھا۔ یہ تمام زائرین ایران میں زیارت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

julia rana solicitors

جی این این

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply