: برطانیہ میں ہنگامہ آرائی کی خبروں پر فیک ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار فرحان آصف کے مزید انکشافات منظرعام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرحان آصف نے اپنی پوسٹ میں بچیوں پر حملہ کرنے والے کا نام شکتی علی پوسٹ کیا، ملزم نے برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر لگائی پوسٹ اور ویڈیو دوسرے پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کی کوشش کی، ملزم نے صرف ایک بار بیرون ملک کا دورہ کیا تھا۔
تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ ملزم نے غلط اور فیک خبروں کے ذریعے کمائی کی، ملزم نے کچھ پوسٹس کو رپورٹ ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی کیا، ملزم کی فیس بک اور یوٹیوب آئی ڈی برطانوی حکام پہلے ہی بلاک کر چکے ہیں۔
ملزم فرحان آصف نے برطانوی ہنگاموں کے دوران لگائی گئی پوسٹس کی تمام تفصیلات اگل دیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں