• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کملا ہیرس کا خطاب: شرکاء کی فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی

کملا ہیرس کا خطاب: شرکاء کی فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔

واضح رہے کہ رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نائب صدر کو 45اور ٹرمپ کو 41فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، وال سٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply