• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگست میں پاکستانیوں نے کتنے کروڑ کی چائے پی؟حیران کُن اعداد و شمار جاری

اگست میں پاکستانیوں نے کتنے کروڑ کی چائے پی؟حیران کُن اعداد و شمار جاری

اگست میں پاکستانی 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چائے منگوا کر پی گئے ۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا،ایک ماہ میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اگست میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا ۔
سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چائے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی،جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔
سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی ،جولائی اگست میں چائے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply