• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت ‘ ہماچل پردیش’اب ٹوائلٹ کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد

بھارت ‘ ہماچل پردیش’اب ٹوائلٹ کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے شہری اب گھروں میں نصب اپنی ٹوائلٹ سیٹس پر بھی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہونگے۔

ہماچل پردیش میں مالی بحران کا سامنا کرنے والی سکھویندر سنگھ سکھو حکومت نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

سیوریج اور پانی کے بل سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں رہنے والے اپنے گھروں میں نصب ایک ٹوائلٹ سیٹ پر 25 (بھارتی روپے) ٹیکس دیں گے اور سیوریج بل کے ساتھ یہ اضافی فیس محکمہ جل شکتی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

محکمے نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا پابند کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ قبل ازیں شہریوں کیلی ہماچل پردیش میں پانی مفت تھا اور کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ بے جے پی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے پر مفت پانی فراہم کرے گی تاہم ہماچل پردیش میں سکھو حکومت نے اب ہر ماہ پانی کا بل 100 روپے فی کنکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply