کیا آپ کا دن کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ جیسے ہی آنکھ کھلتی ہے، سب سے پہلے موبائل فون اٹھا کر میسجز، سوشل میڈیا نوٹیفکیشنز اور ای میلز چیک کرتے ہیں؟اگر ایسا ہے تو آپ اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں۔
یہ ظلم اس لیے ہے کہ بظاہر یہ عام سی عادت لگتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک انتہائی نقصان دہ عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق، اس عادت کا ہماری ذہنی حالت، جذبات اور Productivity پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
صبح کے وقت ہمارے دماغ کی ایک خاص State ہوتی ہے جسے “Theta Brain Waves” کہا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہمارا دماغ پُرسکون اور تخلیقی Creative ہوتا ہے۔ اگر اس وقت کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو دن کی شروعات زیادہ بہتر ہو سکتی ہے، لیکن اگر ہم اس وقت کو موبائل نوٹیفکیشنز اور خبروں میں ضائع کریں، تو ہمارا دماغ فوری طور پر Stress اور بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے، جو پورے دن کو متاثر کر سکتا ہے۔
صبح کے وقت سب سے پہلے موبائل چیک کرنے سے ہمارا دماغ “Flight or Fight Mode” میں چلا جاتا ہے۔ ہر نوٹیفکیشن، میسج یا ای میل ایک نیا Stimulusمحرک پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں “Cortisol” (سٹریس ہارمون) خارج ہوتا ہے۔ یہ ہارمون جسم کو چوکنا کر دیتا ہے اور دن کا آغاز ہی سٹریس کی حالت میں ہو جاتا ہے۔
( یہ Stimulus وہ چیز ہوتی ہے جو ہمارے جسم یا دماغ کو کسی ردعمل کے لیے اُبھارتی ہے، جیسے کوئی آواز، روشنی یا کوئی احساس۔ یہ ہمیں کچھ کرنے یا محسوس کرنے پر مجبور کرتا ہے۔)
جب آپ صبح کے وقت سوشل میڈیا یا موبائل نوٹیفکیشنز چیک کرتے ہیں، تو آپ اپنے دماغ کو ماضی میں بند کر دیتے ہیں۔ بار بار وہی خیالات، احساسات اور تجربات دہرانے کی وجہ سے آپ کے دماغ میں تبدیلی کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ یہ ایک طرح کی ذہنی جمود کی حالت پیدا کرتی ہے، جس سے آپ کی زندگی میں کوئی حقیقی بہتری نہیں آتی۔
دماغ میں وہی خیالات اور جذبات دہرانا ایک طرح کا ذہنی خودکار Automatic System بنا دیتا ہے، جہاں آپ بغیر سوچے سمجھے ایک ہی طرح کے ردِعمل اور فیصلے کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی شخصیت، عادات اور زندگی کے تجربات بدلنے کے بجائے اسی پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں۔
اب جب آپ صبح کے وقت موبائل چیک کرتے ہیں، تو آپ کا دماغ فوری خوشی یا سکون کے لیے ڈوپامین خارج کرتا ہے، جو کہ عارضی خوشی اور اطمینان کا احساس دیتا ہے۔ یہ وہی کیمیکل ہے جو نشہ اور منشیات سے جڑا ہے اور نتیجتاً آپ کا دماغ اس فوری سکون کے چکر میں پڑ جاتا ہے۔ یوں موبائل چیک کرنے کی یہ عادت ایک ڈیجیٹل اڈکشن میں تبدیل ہو جاتی ہے، جو مستقل خوشی فراہم کرنے کے بجائے آپ کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔
صبح کے وقت موبائل کا استعمال دماغ کو مختلف سمتوں میں بکھیر دیتا ہے، جس سے فوکس یا اٹینشن میں کمی آ جاتی ہے۔ یہ “Cognitive Overload” کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کسی ایک کام پر پوری توجہ نہیں دے پاتے اور اہم کاموں میں تاخیر یا دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ بغیر موبائل کے دن کا آغاز کر سکتے ہیں؟ یہ ایک اہم سوال ہے اور اس کا جواب ہے کہ یہ ممکن ہے اور زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔
اب آپکو کرنا یہ ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد موبائل استعمال کرنے کی عادت کو کسی دوسری عادت سے Replace کریں۔ یہ عادت وہ ہونی چاہیے جو آپ کے دن کی شروعات بہتر کرے اور آپکو یہ احساس بھی دلائے کہ آپ نے کوئی اچھا کام کیا ہے۔ آپ پورا دن کیسے گزاریں گے یہ آپکے دن کی شروعات پر ڈیپینڈ کرتا ہے اور ایک اچھی شروعات ایک اچھا مومینٹم بناتی ہے۔
کیا کرنا چاہیے؟
صبح کے وقت موبائل سے دور رہ کر کچھ چیزیں ہیں جو آپ کرسکتے ہیں مثلاً :
1. مائنڈفلنس : دس منٹ کا مائنڈ فلنس کا سیشن آپ کے دماغ کو مزید Relax کرے گا اور آپکی Willpower اور فوکس کو بڑھائے گا اور دن کی شروعات پُرسکون ہوگی۔
2. جرنلنگ: اٹھنے کے بعد اپنے خیالات اور گولز کو لکھیں تاکہ آپ کا دن Planned اور Organized ہو۔
3. ورزش: صبح کی ہلکی جسمانی سرگرمی آپ کے جسم اور دماغ کو توانائی فراہم کرتی ہے۔آپ آسان سی ورزش سے شروع کرسکتے ہیں مثلاً واک کر سکتے ہیں یا گھر پر ہی Squats, Pushups, Jumping Jacks, Crunches, Leg Raises جیسی ورزشیں کرسکتے ہیں۔ شروعات میں صرف دس منٹ کی Physical Activity بھی بہت ہے۔
4.ذکر کریں : صبح کی شروعات ذکر یا عبادت کے ساتھ کریں۔ یہ آپ کے دل و دماغ کو سکون بخشتا ہے اور آپ کی روحانی حالت کو بہتر بناتا ہے۔
5.مطالعہ کریں : کسی اچھی کتاب کا مطالعہ کریں تاکہ آپ کے دن کی شروعات کچھ سیکھنے سے ہو اور آپکا دماغ ایکٹو ہو۔
صبح کے وقت کی ابتدائی عادات آپ کے پورے دن کی سمت کا تعین کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، جب آپ صبح کی شروعات اپنی بہتر عادات سے کرتے ہیں، تو نا صرف آپ کی Creativity Skills بڑھتی ہیں بلکہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

بشکریہ فیس وال
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں