(نمائندہ خصوصی جنید خان)45 سالہ بیٹے نے 72 سالہ باپ کی شادی کرادی،تقریب میں 60 سے زائد پوتے ،نواسے نواسیوں کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا محمدی کالونی میں 72 سالہ چاچا بشیر 32 سالہ دلہن لے آئے ۔بارات میں ساٹھ سے زائد بیٹے پوتے نواسے نواسیوں نے شرکت کی ،جس میں رسومات ادا کرتے ہوئے خوب ہلہ گلہ کیا گیا ۔
دلہا چاچا بشیر کے 45سالہ بیٹے تنویر کے مطابق پہلی والدہ کی وفات کے بعد والد کی تنہائی دور کرنے کے لیے ان کی دوسری شادی کروائی ۔
تنویر کے مطابق ان کے والد نے انکی بھی دو شادیاں کیں اور آج والد کی دوسری شادی کرکے حساب برابر کر دیا ۔ 72 سالہ دلہا چاچا بشیر کا کہنا تھا وہ شادی سے بہت خوش ہیں اور اپنے پوتے اور نواسوں کو اپنی شادی میں ناچتا دیکھ کر خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں