منڈی بہاؤ الدین: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری غلط بیانی کرتے ہیں کہ سی پیک میرامنصوبہ ہے، اگر زرداری صاحب یہ منصوبہ لائے تھے تواسی وقت افتتاح کردیا ہوتا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انھوں نے اپنے حریفوں پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام نے منتخب کیا تولوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، پی پی دورمیں جواندھیرے قائم ہوئے تھے، آج وہ دور ہوگئے، اگلے انتخابات میں بھی منڈی بہاؤالدین سے کامیاب ہوں گے.

منڈی بہاؤالدین کے جلسےمیں بڑے عرصے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا پرانا جذباتی انداز نظر آیا، جب انھوں نے دوران تقریر ایک مرتبہ پھرڈائس سے مائیک گرا دیے.
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں