وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی، راولپنڈی سے پیر ریاض الدین اور تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی سمیت داتا دربار لاہور کے خطیب رمضان سیالوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شہبازشریف نے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات میں ان سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی جس پر انہوں نے احتجاجی تحریک ختم کردی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مسئلے پر کمیٹی بنادی ہے، جن اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ان کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حمید الدین سیالوی کی مسلم لیگ کے لیے قربانیاں لازوال ہیں، سیاسی مخالفین نے دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں