بڑے خوابوں کا آغاز ایک خواب سے ہوتا ہے /محمد ثاقب

کالم لکھنے میں کچھ وقفہ آنا شروع ہو گیا آپ لوگوں کی محبت کا مشکور ہوں کہ آپ اس بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔

کامیاب پاکستانی لوگوں سے انٹرویوز کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہا ہوں اور جلد ہی آپ کو کالم باقاعدگی سے پڑھنے کو ملیں گے

اس کالم میں اپنی ڈائری سے منتخب کردہ کچھ خاص چیزیں

۱: میں سوتا ہوں تو بھی پیسے کماتا ہوں اپنے آپ کو اس جملے کے تناظر میں دیکھیں۔

۲: فیس بک اور واٹس ایپ پر تمام گروپس کو چھوڑنا ہے وہ سارے دوست جو آپ کو جوکس اور خواہ مخواہ کی پوسٹ بھیجتے ہیں انہیں اپنی فرینڈ لسٹ سے باہر نکالیں

۳:کسٹمرز اور آفیشل کام کے علاوہ وٹس ایپ پہ جتنے گروپس ہیں سب سے باہر نکل جائیں۔

4-

فیس بک اور واٹس ایپ پر یہ کام کر کے کسی ایک بندے کی بھی ڈیتھ ہو جائے تو میں ذمہ دار ہوں۔

۵ : اگر آپ فیس بک سے پیسے نہیں کما رہے تو وہ آپ پر حرام ہے۔

6

نیٹ فلیکس پر سیزن کی اگلی قسط اب آپ نہیں دیکھیں گے۔

۷:جس شخص کی روزی روٹی موبائل نوٹیفکیشن سے نہیں آرہی اس کے موبائل کا بجنا ٹائم کا ضیا ع ہے۔

۸: موبائل سے ساری گیمزان انسٹال کر دیں۔

۹: انسان کا بچہ بننا ہماری زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔

۱۰: بڑے بڑے خوابوں کا آغاز ایک خواب ہی سے ہوتا ہے آج سے ایک فگر دماغ میں لے کر آئیں کہ اتنے پیسے کمانے ہیں وہاں تک نہ بھی پہنچیں تو اسے نیچے نہیں لے کر آنا۔

۱۱: اپنے گول کو دماغ میں بار بار دہرانا ہے اپنے کام کو کامیاب ہونے کے لیے وقت دیں گرم گرم منہ میں ڈالیں گے تو منہ جل جائے گا

۱۲: اپنی فیلڈ کا بندہ دیکھیں کہ وہ کیسے کامیاب ہوا ہے۔

۱۳: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر بندہ آپ سے خوش ہو تو جا کر آئس کریم بیچیں لیڈر نہ بنیں۔

14

پتھر ایک ضرب سے نہیں بلکہ سو بار ضرب لگانے سے ٹوٹتا ہے۔

۱۵: فوکس کے لیے اپنی آنکھوں پر گھوڑے والے ” کھوپے” لگائیں ہر وقت اپنا گول سامنے رکھیں کہ ایک سال میں کیا حاصل کرنا ہے اپنی فیلڈ سے ہٹ کر ویڈیو بھی نہ دیکھیں۔

16

بڑھاپے میں دو چیزیں کام آئیں گی پیسے اور صحت

17

زیادہ انگریزی بولیں گے تو لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے لکھنے والی انگریزی کے بغیر گزارا نہیں ہے اور بولنے والی انگریزی کی ضرورت نہیں ہے۔

18

اتنا فالو اپ کریں کہ کسٹمر یا تو بائی کر لے یا ڈائی ہو جائے۔

19

قسطوں پر کوالٹی آف لائف نہ خریدیں بینک لون اور کریڈٹ کارڈ سے دور رہیں۔

20

julia rana solicitors

کوئی مصیبت پیش آئے تو اپنا آکسیجن ماسک پہلے چڑھائیں اس کے بعد دوسروں کی فکر کریں۔

Facebook Comments

محمد ثاقب
محمد ثاقب ذہنی صحت کے ماہر کنسلٹنٹ ہیں جو ہپناتھیراپی، لیڈرشپ بلڈنگ، مائنڈفلنس اور جذباتی ذہانت (ایموشنل انٹیلیجنس) کے شعبوں میں گذشتہ دس برس سے زائد عرصہ سے کام کررہے ہیں۔ آپ کارپوریٹ ٹرینر، کے علاوہ تحقیق و تالیف سے بھی وابستہ ہیں اور مائنڈسائنس کی روشنی میں پاکستانی شخصیات کی کامیابی کی کہانیوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔ معروف کالم نگار اور میزبان جاوید چودھری کی ٹرینرز ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply