لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔
منگل کو قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کو انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا ءکرکے قتل کیا، جن سے اس کا ڈی این اے میچ ہوا،استدعاہےکہ دیگر7 کیسز میں بھی تفتیش کیلئے ملزم کا 5 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیاتھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں