اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کو جاری کردہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیکر کیس نمٹا دیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خط میں توہین عدالت کی کوئی بات نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی، راجہ پرویزاشرف کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ راجہ پرویز اشرف نے خط لکھ کر عدالت سے رینٹل پاور کے معاملے پر کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔
خط میں بتایا تھا کہ حکومت تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو رہی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا۔

بنچ نے خط کا جائزہ لیا جس کے بعد عدالت نے ریمارکس دیے کہ خط میں توہین عدالت والی کوئی بات نہیں،کیس نمٹا دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں