اسرائیلی وزیراعظم کہتے ہیں ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے نہیں بنانے دیں گے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک خطے کی سیکیورٹی کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ شام میں چار ایرانی اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ‘میں بہت بار شام میں ایرانی فوجی مداخلت کے بارے میں خبردار کرچکا ہوں،ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کیلئے شام کی سرزمین استعمال کررہاہے،ایران نے ہماری سالمیت پر حملہ کیا، اس لئے جوابی کارروائی کی اور آگے بھی ملکی دفاع کیلئے اقدامات کرینگے’۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس کا ایف سکسٹین طیارہ شام کے اندر ایرانی ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا۔
شام اور ایران نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ ایران نے اسرائیل کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے لئے تیار ہیں۔ امریکا اور روس نے بھی اسرائیل کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں