ایرانی طیارہ پہاڑ سے ٹکراکر تباہ ہوگیا ۔

آج کے دن 2002 میں ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس میں سوار تمام 117 مسافر ہلاک ہو گئے۔ ایران ایئر کی ذیلی کمپنی ایران ایئر ٹورز کا روسی ساخت کا طیارہ ٹوپولیف 154 صبح 6:30 بجے تہران سے 200 میل دور اپنی منزل خرم آباد کی طرف روانہ ہوا۔ خرم آباد سے تھوڑے فاصلے پر طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ سراب دورہ کے باسیوں نے طیارے کو پہاڑ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹتے دیکھا۔ مقام حادثہ پر تجربہ کار کوہ پیما ہی جا سکتے تھے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو مسافروں کی باقیات کے سوا کچھ بھی نہ بچا تھا ۔ حادثے کا سبب معلوم نہ ہو سکا لیکن غالب امکان یہی ہے کہ شدید دھند اس حادثے کا باعث بنی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں