کافرہ فاسقہ، فاجرہ، بے حیا مرگئی
ہو مبارک سبھی اہل ایمان کو
مومنو آج سے آپ آزاد ہو
جھوٹ کا ساتھ دو
جبر کی گود میں بیٹھ کر ظالموں کے قصیدے پڑھو
آپ جیسے جیو، آپ جیسے مرو
آپ آزاد ہو
بوٹ پالش کرو، آپ آزاد ہو
آپ کتوں کے برتن میں پانی پیو آپ آزاد ہو
وہ جو پھنکارتی تھی ہر اک ظلم پر
وہ جو للکار تی تھی ہر اک جبر کو
شیرنی مرگئی!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں