لبنان میں مسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا ۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا فیصلہ لبنان کے شہر طرابلس میں سنایا گیا جب ایک خاتون جج جوسلین متی نے حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں 3 نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے قرآن کریم کی ان آیات کو حفظ کرنے کا حکم دیا جن میں حضرت مریم اور ان کے بیٹے حضرت عیسٰی علیہا السلام کی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ خاتون جج کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کو مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور سابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے فیس بک پر اس فیصلے کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں