پاک فوج کے نئے دستے تربیتی اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔
پاک فوج کے ایک اعلان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی فوج کے دستوں کو مشاورتی اور تربیتی مشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سیکورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نئے دستے اور پہلے سے موجود پرانے دستے سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے ان دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونیوالی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سعودی سفیر اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان یہ اہم ملاقات راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر زمیں جمعرات کو ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی دفاعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا سعودی عرب سے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ، باہمی دفاعی تعلقات میں استحکام اور پائیداری کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے تازہ دم دستے سعودی عرب میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کے ساتھ شامل ہو جائینگے اور پاک فوج کے ان دستوں کو سعودی عرب سے باہر کسی ملک میں تعینات نہیں کیا جائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سیکورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نئے دستے اور پہلے سے موجود پرانے دستے سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے ان دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں