کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں شادی کی تقریب میں سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکے والے آپس میں متصادم ہوگئے۔
دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی کے دوران دولہا دلہن بھی زخمی ہوئے۔
جھگڑے میں لوگ بھول گئے کہ باراتی کون ہیں ؟ اور میزبان کون ؟۔ سب نے خوب ہاتھ صاف کئے جبکہ اس لڑائی میں دولہا کے والد بھی زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکھلیش کمار کی بیٹی پونم کی شادی رمیش کے بیٹے نیرج سے طے ہوئی۔
نیرج بارات لے کر گیسٹ ہائوس پہنچے ۔ ہال میں موجود دلہن کے ساتھ ایک نوجوان نے سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر لڑکے کی بہن کو اس کی حرکت بری لگی اور اس نے لڑکے کو پکڑ کر کنارے کردیا۔
جس سے ناراض ہوکر لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی سے مار پیٹ شروع کردی ۔ بعد ازاں پورا شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا۔ لڑائی میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں