منگل کو لاہور کی سیشن کورٹ عدالت میں 2وکلاء میں لڑائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مخالفین وکیل کاشف راجپوت اور رانا ندیم آمنے سامنے آئے۔
کاشف راجپوت نے مشتعل ہوکر رانا ندیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رانا ندیم موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی وکیل اویس اعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس نے موقع پرملزم کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ۔
رواں ماہ سیشن کورٹ میں پیش آنے والا فائرنگ کا داسرا واقعہ ہے، 2ہفتے قبل بھی فائرنگ کے واقعے میں 2افراد جاں بحْ ہوئے تھے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں