• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ: آئی ایس پی آر

مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، جن ممالک کے اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا ان میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، ترکی اور انڈونیشیا شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکام نے دفاعی اتاشیوں کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی اور پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر رہائش پزیر آبادی کی مدد کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کی بھارت میں نریندرا مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک درجنوں فوجی اہلکار اور سیکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply