وہ مشہور لکھاری تھا
مگر اپنی نفرت میں اخلاق سے گر گیا اور اک سیاسی لیڈر کی بیوی پر جملے بازی کی۔
جواب میں مخالفین بھی گند پر اتر آئے۔
اس کی بیٹی کی تصویر لگا کر بکواس کی گئی تو وہ گھبرایا اوراس نے فورا ً معافی مانگ لی۔
مخالفین کو بھی لگا کہ ان سے کچھ زیادتی ہو گئی ہے اور وہ پچھتائے۔ مگر دو ہی دن بعد وہ پھر پرانی روش پر پینترا بدل کر اتر آیا۔ میں نے پوچھا تو اس نے ہنستے ہوئے کہا۔۔
“میرے ڈوڈو، مذہب فضول شے ہے، مگر تقیہ کام کی چیز نکلا!!
” نوٹ: گو مُکالمہ سے غیر جانبداری کی امید کمزور ہو گئی ہے، مگر پھر بھی شاید یہ لگانے کی اخلاقی جرات دکھائی جائے۔

جوابی نوٹ: مُکالمہ ہر قسم کی سیاسی مذہبی اور مسلکی جانب داری سے پاک ایک پلیٹ فارم ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں