651 ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کنگرہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ گوادرسے گلگت تک ترقی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، جس نے عوام سے وعدے پورے کیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں پل بن رہے ہیں، تعلیمی درسگاہیں اور ہسپتال ہیں یہ سارا نواز شریف کی بدولت ہے، سینیٹ الیکشن کا رزلٹ بھی جلد سامنے آجائے گا اور عام انتخابات کا بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف واحد حکمران ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی اور خوش حالی کی بات کی، ان کا نام ملکی ترقی اور خوش حالی کی ضمانت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں