راولاکوٹ:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی ،جس کے نتیجے میں 13سالہ بچہ شہیدجبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج ایک بار پھر آپے سے باہرہوگئی،ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزی کردی۔ذرائع کے مطابق،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 13سالہ بچہ زین شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ،ترکنڈی، ریتلہ،پیر کلنجر،اولی،موہڑہ گھمب ،نرگل میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی میں نکیال سیکٹر پر دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنایا،گولہ باری اور فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں