پشاور:پشاورہائیکورٹ نےمشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ25ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
منگل کو مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، گزشتہ سال مشال قتل کیس میں 57 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں