شیخوپورہ لاہور روڈ پر خونی ڈمپر نے 4 زندگیاں نگل لیں، شیخوپورہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا، لاہور روڈ پر ڈمپر تیز رفتاری کے باعث کار پر گر کر الٹ گیا جس سے کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے،
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں گئیں، لوگوں کی بڑی تعداد بھی امدادی کارروائی کیلئے پہنچی جس کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت عبدالواحد، طاہر حیات، فیصل عمران اور ملک عمر کے نام سے ہوئی جن کا تعلق مانانوالہ سے تھا۔ مرنے والے ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد خونی ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں