ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں احساس محرومی بہت زیادہ ہے اسی لیے تحریک انصاف نے سینٹ میں بلوچستان کا ساتھ دینے کے بارے میں سوچا تھا۔ نون لیگ کے پاس سب کچھ ہے اگر نہیں تو پی ٹی آئی والا جنون نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق کو سینٹر بنانے میں تحریک انصاف نے ساتھ دیا پر جماعت اسلامی نے سینٹ انتخابات میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ ہمیں توقع تھی کہ جماعت اسلامی کے ووٹ ہمیں ملیں گے۔

عمران خان کی ملتان آمد کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کپتان میری دعوت پر پندرہ تاریخ کو ملتان آ رہے ہیں ۔تبدیلی کی ہوا ایک بار پھر ملتان سے چلے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں