رائیونڈ:رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق،رائیونڈ میں تبلیغی مرکز میں سالانہ اجتماع جاری تھا کہ خودکش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو اڑالیا، حملے کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار وں سمیت9افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق،خودکش حملے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے ،جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا۔

حیدر اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں