یہ انٹرنیٹ کیا بلا ہے؟
لوگوں کو ملانے اور انکی آسانی کا ایک جدید اور وسیع ذریعہ ہے۔
کیا ہوتا ہے اس پر؟
جی بہت کچھ بلکہ سب کچھ۔
کس زبان میں ؟
ہر زبان میں۔
اچھا۔۔ خریدو فروخت بھی ہوتی ہے؟
جی بہت!
لیکن سنا ہے دھوکا بہت ہے۔
جی بہت!
اچھا رشتے بھی ہو جاتےہیں؟
جی بہت!
کیسے؟
ویب سائیٹ پر کوائف دینے ہوتے ہیں۔
اچھا ہوا محلہ کی کٹنیوں سے جان چھوٹی۔
اچھا نئے دوست بنتے ہیں؟
جی بہت!
پھر تو ضرور ماں باپ بھی ملتے ہوں گے ؟
جی بہت۔۔ میرے منہ میں ہی رہ گیا!!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں