ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے سانپوں کے بادشاہ ابو زرین حسین کوبرا کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ابو زرین کو پیر کے روز ایک شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے کوبرا سانپ نے ڈسا تھا۔ابو زرین کو سانپوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کہا جاتا تھا، ان کی عمر محض 33 سال تھی۔سیلنگر فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سنی ہارول نے ابو زرین کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

محمد سنی نے بتایا کہ ابو زرین کو کوبرا نے پیر کے روز ڈسا تھا جس کے بعد انہیں سلطان حاجی احمد شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ابو زرین ایک انتہائی ماہر کرتب باز تھے، انہوں نے ایشیاء گوٹ ٹیلنٹ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں