وفاقی كابینہ كا خصوصی اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی كی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ كشمیر كی صورتحال پر تبادلہ خیال كیا گیا۔
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے كابینہ كو مقبوضہ كشمیر كی صورتحال كے بارے میں آگاہ كیا جبکہ انہوں نے كابینہ كو بے گناہ كشمیریوں كیلئے بین الاقوامی برادری كی حمایت كے حصول كیلئے پاكستان كی كاوشوں كے بارے میں آگاہ كیا۔
اجلاس میں شہدا ءكیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں كی جلد صحت یابی كیلئے دعا كی گئی اور كشمیری عوام كی حمایت اور بھارتی مظالم كے خلاف 6 اپریل كو یوم یكجہتی كشمیر منانے كا اعلان كیا۔
وفاقی كابینہ نے ایك قرارداد كی بھی منظوری دی جس میں كہا گیا ہے كہ كابینہ كے اركان 4 اپریل كو ہونے والے آزاد جموں و كشمیر قانون ساز اسمبلی كے مشتركہ اجلاس میں شركت كریں گے۔
اجلاس میں مقبوضہ كشمیر كی بگڑتی ہوئی صورتحال اجاگر كرنے كیلئے مخصوص ممالك كے دارالحكومتوں میں صدر آزاد جموں و كشمیر سمیت وزیراعظم كے خصوصی ایلچی بھجوانے كا بھی فیصلہ كیا گیا ۔

وفاقی كابینہ نے بھارتی قابض افواج كی طرف سے طاقت كے بہیمانہ اور بے دریغ استعمال كی بھی سخت مذمت كی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں