جنسی تقویت کی گولی” ویاگرا “پر نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے اس کے ایک ایسے حیران کن فائدے کا انکشاف کیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
خبر کے مطابق، امریکہ کی آگسٹا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ویاگرا کا تھوڑی مقدار میں روزانہ استعمال آدمی کو آنتوں کےسرطان سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔
انہوں نے چوہوں کو روزانہ ویاگرا کی تھوڑی سی خوراک کھلائی جس کے نتائج نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا۔
جب مقررہ مدت کے بعد چوہوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں آنتوں کے سرطان کا خدشہ نصف سے زیادہ کم ہو چکا تھا ان میں جن چوہوں میں سرطان کے جراثیم موجود تھے وہ بھی آدھے سے زیادہ تک کم ہو گئے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرین براوننگ کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج اتنے بہترین آئے ہیں کہ اب ہم اس کے انسانوں پر تجربات کرنے جا رہے ہیں۔

یہ تجربات سرطان کی اس قسم کے مریضوں اور ان لوگوں پر کیے جائیں گے جن کے خاندان میں یہ مرض پایا جاتا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں