پانی ایک مخصوص طرز پر پینے سے کوئی بھی انسان کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوسکتا ہے لیکن کیسے ۔ ۔ ۔ ؟ پانی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے اور اگر یہ خالی پیٹ نہار منہ پیا جائے تو اسکی افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کے ذریعے سے کئی قسم کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے جن میں چہرے کی جلد کے مسائل ، جوڑوں کے امراض ، پیٹ کا مرض سمیت دیگر امراض شامل ہیں ۔
اگر کوئی شخص چہرے کی جلد کے مسئلے کا شکار ہے اسکو چاہئے کہ وہ پانی کا وافر مقدار میں استعمال کرے جوکہ اسکی جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے کیونکہ جسم میں پانی کی کمی سے کسی بھی انسان کی جلد کی پہلی تہہ سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے۔ اور اس میں نمی سب سے پہلے ختم ہوجاتی ہے۔
عام طور پر پانی کا نہار منہ استعمال پیٹ کے امراض اور قبض کیلئے بھی کافی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہی پانی نامناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو کسی بھی شخص کیلئے ناقابل برداشت زحمت بھی بن سکتا ہے اور آپکو ایسے مرض میں مبتلا کرسکتا ہے جو کہ نہ صرف آگے چل کر پیچیدہ بلکہ ناقابل علاج بن سکتا ہے ۔ حتی کہ اس طرز پر پانی کا استعمال آپکو کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔
اگر آپ کھانا کھانے کے بعد پانی پینے کے عادی ہیں تو اس خطرناک عادت سے فوری طور پر ختم کریں کیونکہ اس سے آپ کینسر میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

اگر کھانا کھانے کےبعد پانی پیا جائے تو اس سے معدے میں چکنائیاں اور دیگر اجزاء مزید سخت ہوجاتے ہیں جس سے معدہ ان کو ہضم کرنے کے عمل میں دشواری کا سامنا کرتا ہے اور جب یہ ٹھوس اجزاء معدے کے ایسڈ سے ملتے ہیں تو یہ اس پر نہ صرف منفی طور پر اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ یہ شکست کا شکار ہوجاتا ہے اور یہ اجزاء پھر ہمارے آنتوں اور انتڑیوں میں جذب ہوجاتے ہیں جو کہ پیٹ کیلئے انتہائی موذی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ٹھوس اجزاء انتڑیوں میں جذب ہونے سے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم کھانا کھانے کے بعد پانی پینے کی عادت کو ختم کریں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں