ماہرین نے کہا ہے کہ نابینا افراد کی دنیا بھر36 ملین کی موجودہ تعداد2050 میں 3 گنا بڑھ کر 115 ملین ہو جائے گی ۔ لانسٹ میڈیکل جرنل کی حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق آنے والے سالوں میں معمر افراد کی تعداد میں اضافہ کے باعث کم یا زیادہ کمزور نظر والے افراد کی تعداد بھی تین گنا بڑھ جائے گی اور یہ تعداد 588 ملین ہو جائے گی ۔

ماہرین کی تحقیق رپورٹ کے مطابق 188 ممالک میں آنکھوں کے امراض اور بینائی کے حوالہ سے مطالعاتی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق آنکھوں کے امراض سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کا تعلق براعظم ایشیا اور افریقہ سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آنکھوں کے امراض کے علاج میں بڑی بہتری آئی ہے اور ماضی کی نسبت اب آنکھوں کے امراض کی تشخیص اور آپریشنز وغیرہ کی سہولیات بہتر ہو گئی ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں