ایکنی ایک عام جلدی مرض ہے جس کا سامنا تقریبا تمام ہی خواتین و حضرات کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کی جلد کے مسام کھلے ہوتے ہیں اور جلدی غدود تیل کا اخراج کرتے ہیں تو یہ دانوں، مہاسوں، سیاہ اور سفید کیلوں کی صورت میں ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ ایکنی کی وجہ اکثر لوگ شخصیت میں اعتماد کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ بعض افراد کو قدرتی طور پر ایکنی ہونے کے خطرات دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتے ہیں۔ ٹیسٹو ٹرون ہارمون کی بلند سطح سیبم رطوبت کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے، جس سے ایکنی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ہارمونز کا یہ عمل مرد و عورت دونوں میں رات کی نسبت دن میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔ کھلے ہوئے جلدی مسام بیکٹیریا کی افزائش کیلئے رہائش گاہ ثابت ہوتے ہیں۔ جو جلد میں جمع شدہ چکنائی کی تہہ توڑ کر سوزش پیدا کرتے ہیں اور دانوں یا مہاسوں کی شکل میں نمودار ہوکر غیر اطمینانی کیفیت کا سبب بنتے ہیں۔

ایکنی کی تشخیص کلینک میں ممکن ہے جہاں مریض کی میڈیکل ہسٹری کو سمجھتے ہوتے جلد کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس وقت تین درجوں کی ادویات کی مدد سے ایکنی کا علاج کیا جارہا ہے۔ جن میں ریٹینوائیڈز، اینٹی بائیوٹکس اور بینزیل پری آکسائیڈزشامل ہیں۔ شدید نوعیت کی ایکنی کا علاج لازمی طور پر ڈرماٹولوجسٹ ہی کر سکتا ہے۔ جراثیم سے جلد کی حفاظت، ادویات کا استعمال اور جلدی مصنوعات اور کاسمیٹکس کا محدود اور محتاط استعمال، سٹریس سے بچنے کی کوشش اور جلد کی صفائی کا خیال ایکنی سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں