نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ شام میں حالیہ حملوں پر عالمی برادری تحمل کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ رکن ممالک اس خطرناک ماحول میں متحد ہوکر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔۔ اور آئندہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو شامی عوام کیلئے نقصان دہ ہو اور ماحول کو مزید کشیدہ کرے۔
Advertisements

ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نفرت انگیز عمل ہے،افسوس ہے کہ سیکیورٹی کونسل شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کوروکنے کیلئے منظم لائحہ عمل تیار کرنے میں ناکام رہی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں