گجرات:گجرات میں یونیورسٹی آف گجرات کی 3طالبات تیزاب گردی کا نشانہ بن گئیں ،2سگی بہنوں کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ ساتھ کھڑی تیسری طالبہ بھی زد میں آ گئی۔
جمعرات کے روز بس کے انتظارمیں کھڑی طالبات کو تیزاب گردی کا نشانہ بنادیا گیا۔یہ اندوہناک واقعہ پیش آیاگجرات میں جہاں طالبہ سائرہ،اسکی بہن آسیہ اورہماسڑک کنارے یونیورسٹی بس کا انتظار کررہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار 3افراد ان کے قریب آئے اورچہروں پر تیزاب پھینک دیا۔
سائرہ اور آسیہ کے چہرے اورساتھی طالبہ کے بازو جل گئے،موقع پرموجود متاثرہ طالبات کے بھائی نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔ایک ملزم پولیس حراست میں ہے جبکہ دیگر 2ملزمان کی تلاش جاری ہے،متاثرہ طالبات کے والد نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں