کیا گلی کی نکڑ پر بیٹھا رہتا ہے یار؟
کبھی مسجد چلنے کی توفیق تو ہوئی نہیں تجھے۔
ہاں یار کہتا تو تَو سچ ہے۔ دل تو چاہتا ہے لیکن، بس ۔۔۔۔
ابے چھوڑ یہ سب بہانے ہیں مجھے دیکھ دس سال سے پنجگانہ نمازی ہوں مجال ہے ایک نماز بھی قضاء کی ہو۔
ماشاء اللہ ، ماشا اللہ۔۔۔
ویسے یار یہ نماز میں بندہ اللہ میاں سے سب کچھ کہہ سکتا ہے کیا ؟
کیا مطلب؟
مطلب ، میں نے سنا ہے، نماز میں انسان اللہ میاں سے باتیں کر سکتا ہے۔
Advertisements

ابے نماز عربی میں ہوتی ہے جاہل اب ہمیں کیا پتہ ترجمے کا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں