واشنگٹن: ٹرمپ کی نامزد سی آئی اے ڈائریکٹر جینا ہیسپل کہتی ہیں کہ امریکی ایجنسی ان کی نگرانی میں قیدیوں پرتشدد نہیں کرے گی، چاہے تشدد کا حکم امریکی صدر ہی کیوں نہ دیں۔
دوہزاردو کے دوران تھائی لینڈ میں سی آئی اے کی خفیہ جیل میں قیدیوں پرواٹربورڈنگ جینا ہیسپل کی نگرانی میں ہوا تھا،جس کی مخالفت کا انہیں سامنا ہے۔
سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو ہیسپل نے بتایا کہ اگر وہ سی آئی اے سربراہ بن جاتی ہیں تو وہ ماضی میں ہونے والا قیدیوں پر واٹربورڈنگ جیسا تشدد مستقبل میں نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں سی آئی اے ایسا حراستی اورتفتیشی پروگرام دوبارہ شروع نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے دوہزاردو اورپانچ کے سی آئی اے پروگرام کی مذمت سے انکارکیا۔

اُس دوران القاعدہ کے مبینہ ملزمان کو بڑی تعداد میں پکڑ کر خفیہ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا،اورانہیں تفتیش کے دوران بدترین تشدد کے ساتھ واٹربورڈنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں