کراچی: لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین امن دشمن ہلاک کردئے گئے۔
کراچی میں لیاری گینگ وارکارندے پھر سرگرم ہوگئے۔ گینگ وار کے کارندوں نے علاقے میں فائرنگ اوردستی بم کا آزادانہ استعمال شروع کردیا۔
کلاکوٹ میں غریب شاہ روڈ پرگینگ وارکارندوں نے سیاسی جماعت کے دفتر میں گھس کرفائرنگ کردی، فائرنگ سے عقیل رحمانی اورعثمان زخمی ہوگئے۔
جوابی فائرنگ سے حملہ آوراسد بھی زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
فرارہونے والے ملزم کے دیگرساتھیوں نے بزنجوچوک پردستی بم بھی پھینکے۔ جس کے نتیجے میں عمران نامی شخص زخمی ہوگیا۔ دستی بم پھٹنے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، پولیس کے مطابق زخمیوں کاتعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں