تحقیق کاروں نے 2 لاکھ افراد کے کام کی نوعیت اور ان کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو جسمانی مشقت، مزدوری وغیرہ کرتے ہیں ان کے کم عمری میں موت کے منہ میں جانے کے امکانات 18 فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر کوئنن نے کہا کہ ہم نے اس تحقیق میں جسمانی مشقت کرنے اور دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد کا موازنہ کیا جن کا طرز زندگی ایک جیسا تھا۔ یعنی ان کی سگریٹ نوشی، ورزش، غذا اور دیگر ایسی عادتیں ایک جیسی تھیں، صرف کام میں فرق تھا۔ تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ جسمانی مشقت کرنے والے تھے ان کو صحت کے زیادہ مسائل لاحق تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسمانی مشقت پر مبنی کوئی عمل بار بار دہرانے سے دل کی صحت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب آپ دن میں ایک آدھ گھنٹے کے لئے جاگنگ کرتے ہیں تو آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہیں، جس کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب بات تمام دن جسمانی طور پر متحرک رہنے کی آئے تو یہ بالکل الگ چیز ہے۔ اس سے دل اور اس سے منسلک اعضا پر دبائو پڑتا ہے، جو آدمی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں