ریاض:سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔
سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں آگئیں،خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اب باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بھی شروع ہوگیا۔
سعودی حکام نے احلام الثنیان نامی خاتون کو پہلا ڈرائیورنگ لائسنس جاری کیا،جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

اُدھر ڈائریکٹر جنرل ٹریفک محمد آل بسامی کا کہنا ہے کہ قریباً 8ہزار خواتین بیرون ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرچکی ہیں،انہیں جانچ پڑتال کے بعد مقامی ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کردیئے جائیں گے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں