تتھاگت نظم ۔۔۔(22)
بھِیڑ سے یہ کہا تتھا گت نے
(ایک)
اپنے پچھلے جنم میں کیا تھا میں؟
کون تھا؟ کیا تھی میری حیثیت؟
ذات کیا تھی؟ قبیلہ کیا تھا مرا؟
کب ،کہاں، کیسے زندگی گذری؟
موت کب آئی؟ کیا ہوا تھا مجھے؟
اپنے تازہ جنم میں کوئی بھی شخص
پوچھتا ہی نہیں یہ خود سے سوال
کیا پڑی ہے کسی کو ، یہ سوچے
وہ جنم جو گذار آیا ہوں
اس میں کیا کیا سبق تھے میرے لیے؟
میں نے انجام کار کیا سیکھا؟
کوئی ایسا سبق ، کوئی تاویل
جو نئی زندگی میں رہبر ہو؟

بھیڑ سے یہ کہا تتھا گت نے
خود سے پوچھو گے یہ سوال اگر
عین ممکن ہے، کچھ جواب ملے!
……………………………
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں